نصابِ تعلیم کے اجزائے ترکیبی
محمد مبارک عبد الستار 18-06-2025 نصابِ تعلیم کے اجزائے ترکیبی مقدمہ الحمد للّٰہ ربّ العالمین، والصلاۃ والسلام علی سیدنا محمد، وعلٰی آلہ وأصحابہ الأطہار، ومن تبعھم بإحسان إلی یوم الدین … أما بعد ! تعلیم کسی بھی قوم کی فکری ساخت، تمدنی شناخت اور تہذیبی بقاء کی بنیاد ہوتی ہے۔ اور اس نظامِ تعلیم کی اساس، اُس کا "نصاب " (Curriculum) ہوتا ہے جو نہ صرف طلبہ کی علمی تربیت کا ضامن ہوتا ہے بلکہ ان کی فکری، اخلاقی، سماجی اور روحانی تعمیر میں بھی مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔ تعلیمی عمل (Educational Process) ایک جامع، ہمہ جہت اور ارتقائی نظام ہے جو فرد کی ذہنی، اخلاقی، روحانی اور معاشرتی تعمیر میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔ قرآن و حدیث اور اسلامی تعلیمات کی روشنی میں تعلیم محض معلومات کی منتقلی نہیں بلکہ بندگیِ رب، تزکیۂ نفس، کردار سازی، اور اصلاحِ معاشرہ کا ایک فعال ذریعہ ہے۔اسی تناظر میں اس مضمون میں ہم نصابِ تعلیم (Curriculum) اور تعلیمی نظام کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالنے کی کوشش کریں گے، تاکہ خصوصاً مدارسِ اسلامیہ اور عموماً دیگر دینی و عصری تعلیمی ادارے اس سے فائدہ اٹھا سکیں...