*"آبِ رودِ حیات، بتذکرۂ علمائے اہل حدیث میوات"*
* محترم علمائے کرام، دانشورانِ مسلک وملت، اربابِ فکر وقلم! * حفظکم اللہ ووفقکم السلام علیکم ورحمۃ الله وبركاته، وبعد؛ ہم آپ کو یہ اطلاع دیتے ہوئے بڑی مسرت وشادمانی محسوس کر رہے ہیں، کہ اللہ کے فضل وتوفیق سے، * صوت الحجاز چیریٹیبل ٹرسٹ برائے تعلیم وترقی، فیروزپور جھرکہ * کی زیر نگرانی، میوات کے کچھ مرحوم علماء اہل حدیث کی یاد میں، ایک علمی وفکری سیمینار منعقد کرنے کی سعادت حاصل ہو رہی ہے، جس کا عنوان ہے: * "آبِ رودِ حیات، بتذکرۂ علمائے اہل حدیث میوات" * یہ سیمینار، کچھ ان عظیم المرتبت اہلِ علم کی یاد میں منعقد کیا جا رہا ہے جنہوں نے میوات کی سرزمین کی، اپنے علم، عمل، تقویٰ اور اخلاص وللہیت کے ذریعے آبیاری کی، جن کی زندگی قرآن وسنت کی روشنی میں ایک مشعل راہ رہیں، اور جو فکری، تعلیمی، تصنیفی اور دعوتی ہمہ جہت خدمات سے ملت کے سر کا تاج قرار پائے۔ یہ سیمینار ان کی ان بیش بہا خدمات ومساعی کے اعتراف وتشکر کی ایک ابتدائی کوشش ہے جو اُن علمائے کرام نے مختلف سطحوں پر انجام دیں۔ ان کے چھوڑے ہوئے نقوش اور انکی علمی دولت وراثت کو نئی نسلوں تک منتقل کرنا، اور ان کی زندگی سے سبق لے کر...
تعليقات
إرسال تعليق
thank you very much .
welcome here